کیا ڈیلائسز (dialysis) کا علاج قرآن مجید میں ہے؟


سوال نمبر:1862
کیا ڈیلائسز (dialysis) کا علاج قرآن مجید میں ہے؟

  • سائل: تابشمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 جون 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

ظاہری وباطنی جملہ امراض اور تکالیف کے ازالے کے لیے درج ذیل آیات کا وظیفہ نہایت مؤثر، مفید اور کثیر برکات کا باعث ہے۔

1. وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ.

التوبه، 9 : 14

2. وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ.

(يُوْنـُس ، 10 : 57)

3. فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ.

النحل 16 : 69

4. وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ.

الاسراء، 17 : 82

5. وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ.

الشعراء، 26 : 80

6. قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ.

فصلت، 41 : 44

  • ان چھ (6) آیات کو ترتیب سے اکٹھا پڑھیں یہ ایک وظیفہ تصور ہو گا۔ اسے 3 بار، 7 بار، یا 11 بار پڑھ کر صبح وشام مریض پر دم کریں۔۔
  • پانی دم کر کے پی لیں اور پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
  • اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں تو مزید برکت ہو گی اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو یہ وظیفہ 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ یہ وظیفہ حسب ضرورت 7 دن، 11 دن یا 40 دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔

صبح وشام ان وظائف کو اللہ تعالی پر کامل یقین کے ساتھ حسب طریق جاری رکھیں ان شاء اللہ جلد شفا ہو گی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنا علاج بھی جاری رکھیں، دعا کے ساتھ ساتھ علاج بھی ضروری ہے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی جلد از جلد آپ کو شفاء کلی عطا فرمائے۔

مزید وظائف کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
الفیوضات المحمدیہ
کا مطالعہ کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری