کیا کمپنی کی ممبر شپ حاصل کر کے ان سے منافع لینا جائز ہے؟


سوال نمبر:1800
ایک کمپنی کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ تقریبا 1600 روپے اپنی ممبر شپ کے لیتے ہیں۔ اس کے بعد انکی مصنوعات خریدنی ہوتی ہیں اس کے بعد وہ ایک خاص فی صد کے حساب سے منافع واپس دینے وعدہ کرتے ہیں۔ مگر ان سے مصنوعات لینے اور مکمل فوائد سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم 3 افراد کمپنی مین شامل کرائے جائیں۔ وہ بھی اسی طرح خریداری کریں۔ جب وہ بھی ایک مقررہ حد تک خریداری کر لیں گے تو پہلے فرد کو رقم ملے گی۔ کیا اس طرح کا کاروبار کرناجائز ہے؟

  • سائل: غیاث الدین احمدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

اس میں دھوکہ و فراڈ ہوتا ہے۔ لہذا ایسا کاروبار جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری