جواب:
جی ہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب اپنے وابستگان اور رفقاء کے لئے مرشد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہذا کسی بھی رفیق اور وابستگان کو کسی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے ارشادات اور فرمودات ہی ہر رفیق اور متعلقین کے لئے کافی ہیں۔ البتہ اگر کوئی الگ دوسری جگہ بھی بیعت ہونا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ہر خاص وعام شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ فرائض وواجبات کی پابندی کرے۔ پنجگانہ نمازوں کی پابندی کرے، تلاوت قرآن مجید باقاعدگی سے کرے، بکثرت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھے، اچھے اخلاق کا مالک بنے، اور شیخ الاسلام کی کتب کا مطالعہ کرے، آپ کے لیکچرز وخطابات سنے، آپ کی تعلیمات اور فرمودات پر عمل پیرا ہو تو یہی اس کے لئے کافی ہے۔
اس
موضوع پر مزید راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
کا یہ خطاب سنیں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔