جنس کی تبدیلی کا شرعی حکم کیا ہے؟


سوال نمبر:1690
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ بذریعہ آپریشن جنس کی تبدیلی (مرد سے عورت یا عورت سے مرد) کا شرعی حکم کیا ہے؟

  • سائل: مدثر فرازمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

جنس کی تبدیلی ہر مرد یا عورت کی نہیں ہو سکتی یہ تو قدرتی طور پر کچھ آثار ظاہر ہوتے ہیں پھر آپریشن کے ذریعے اعضاء کو ظاہر کر دیا جاتا ہے۔ لہذا یہ تبدیلی مصنوعی نہیں ہوتی قدرتی ہوتی ہے جب ضرورت محسوس ہوتی ہے یعنی درد وغیرہ ہو پھر ہی آپریشن کیا جاتا ہے یہ جائز ہے۔ ہاں اگر قدرتی طور پر کوئی ایسے آثار ظاہر نہ ہوں تو پھر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری