سوال نمبر:1565
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک بڑے سفید کمرے میں بیٹھی ہوں. اور ایک مرد یا ایک عورت میرے پاس آ ئے ہیں ان کے ہاتھ میں ایک سیاہ سادہ کپڑا ہے انہوں نے مجھ سے اس چادر کے پہننے کے لئے کہا اور مجھ سے کہا کہ یہ بی بی آمنہ کی چادر ہے تم اسے پہن لو. میں اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں
- تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء
جواب:
حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی آپ پر نگاہ ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کو ان سے
محبت ہے۔ آپ کا خواب بہت اچھا ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور کثرت کے ساتھ درود و
سلام پڑھا کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔