صحاح ستہ احادیث کی کونسی کتب ہیں؟


سوال نمبر:1552
صحاح ستہ احادیث کی کونسی کتب ہیں؟ اس میں کون کونسی کتابیں شامل ہیں؟ اور وسیلہ سے متعلق احادیث صحاح ستہ میں کیوں نہیں ہیں؟

  • سائل: فاریہ منورمقام: ھانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2012ء

زمرہ: استغاثہ و استمداد /نداء یار سول اللہ  |  توسل

جواب:

درج ذیل کتب کو صحاح ستہ کہتے ہیں۔

  1. صحیح بخاری (امام بخاری)
  2. صحیح مسلم (امام مسلم)
  3. جامع ترمذی (امام ترمذی)
  4. سنن ابو داؤد (امام ابو داؤد)
  5. سنن نسائی (امام انسائی)
  6. سنن ابنِ ماجہ (امام ابنِ ماجہ)

دوسراسوال جو آپ نے کیا ہے وہ اس طرح سے ہو سکتا ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں وسیلہ کا شرعی حکم واضح کیا جائے۔ صحاح ستہ میں وسیلہ سے متعلق احادیث موجود ہیں، آپ کو کس نے بتایا کہ نہیں ہیں یا آپ نے ساری صحاح ستہ کی کتب پڑھی ہیں؟ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز کا ذکر اور ثبوت صحاح ستہ میں ہی موجود ہو۔ ان کے علاوہ بھی سینکڑوں احادیث کی کتب موجود ہیں جن میں لاکھوں، ہزاروں مسائل اور احکام موجود ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری