جواب:
قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت آیات کا ترجمہ پڑھا کریں، غور و فکر کیا کریں، جونہی کوئی برا خیال دل میں آئے اسی وقت اللہ تعالی سے شیطان کے شر سے پناہ مانگا کریں، فرائض و واجبات کی پابندی کریں۔ کثرت کے ساتھ توبہ واستغفار کریں، کثرت سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھا کریں۔ نیک لوگوں کی صحبت اور مجلس میں بیٹھا کریں۔ اپنے آپ کو کسی کام میں مشغول رکھیں، فارغ نہ بیٹھا کریں، توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ اللہ تعالی کے پاس جو بھی اخلاص اور نیک نیتی سے توبہ کرتا ہے، اللہ تعالی اس کی توبہ ضرور قبول فرماتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ صرف خیالات آنے سے انسان گنہگار نہیں ہوتا، وسوسے اور خیالات اس وقت تک معاف ہوتے ہیں، جب تک ان پر عمل نہ کیا جائے، لہذا آپ پریشان نہ ہوں، اپنے آپ کو مصروف رکھا کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔