سوال نمبر:1490 السلام علیکم
کیا بغیر وضو کے قرآن مجید کو پڑھا جا سکتا ہے؟ کیا جب انسان پر غسل فرض ہو تو وہ زبانی قرآن مجید پڑھ سکتا ہے؟ اذان کا جواب دینا، اور درود و سلام پڑھنا اس کے لیے جائز ہے یا نہیں؟
بغیر وضو کے زبانی قرآن مجید پڑھا جا سکتا ہے۔ جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں
زبانی قرآن مجید پڑھنا جائز نہیں، اور نہ ہی قرآن مجید کو چھونا جائز ہے۔ البتہ
اذان کا جواب دینا اور درود و سلام پڑھنا جائز ہے۔