کیا اسلام میں پتنگ اڑانا ممنوع ہے؟


سوال نمبر:1437
کیا اسلام میں پتنگ اڑانا ممنوع ہے؟

  • سائل: نا معلوممقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

پتنگ اڑانا جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، اور اس کے ناجائز ہونے کی بھی کوئی شرعی دلیل نہیں ہے۔ البتہ اس میں اعتدال ہونا ضروری ہے۔ پتنگ اڑاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے کسی کی گردن نہ کٹے، فائرنگ وغیرہ نہ کی جائے، مرد و خواتین کا اختلاط نہ ہو، غلط قسم کی محفلیں نہ سجائی جائیں۔ گانے نہ چلائے جائیں، رقص و سرود کی محفلیں نہ ہوں، پتنگ اڑاتے وقت کرنٹ والی ڈوری استعمال نہ کی جائے، اسی طرح ایسی ڈوری جو لوگوں کی گردنیں کاٹ دے، فحاشی کے کام نہ ہوں۔

اگر یہ ساری چیزیں ہوئیں تو پھر ان حرام چیزوں کی وجہ سے پتنگ بازی ناجائز اور حرام ہے، صرف مشغلہ کے طور پر یا سپورٹس فن کے طور پر اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری