جواب:
نیت کو عمل پر برتری حاصل ہے، ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے:
’’مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر اور منافق کا عمل اسکی نیت سے بہتر ہے اور ہر ایک اپنی نیت پر عمل کرتا ہے۔ سو جب مومن کوئی عمل کرتا ہے تو اس کے دل میں نور پھوٹ پڑتا ہے۔‘‘
الهيثمي، مجمع الزوائد، 1 : 61
اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کے ہر عمل کا تعلق اس کی نیت سے ہے۔ ظاہری طور پر اگرچہ عمل درست بھی ہو مگر اس کے پیچھے نیت حسین نہ ہو تو اس کا وہ عمل اجر سے خالی ہو گا۔ بلکہ اس کے لئے آخرت کے عذاب کا باعث بن جائے گا، لہٰذا معلوم ہوا کہ نیت عمل پر فوقیت رکھتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔