قرآن مجید کو درست نہ پڑھنے پر کیا حکم ہوگا؟


سوال نمبر:1296
ہمارے امام صاحب اھدنا الصراط المستقیم میں اھدنا صراط پڑھتے ہیں۔ یعنی ن اور ص کو آپس میں نہیں ملاتے۔ کیا ایسا الگ کر کے پڑھنا جائز ہے۔

  • سائل: گل محمدمقام: سنجاوی۔ بلوچستان
  • تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2011ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  زکوۃ

جواب:

یہ لحن جلی، یعنی بڑی، واضح اور فحش غلطی ہے، ایسا پڑھنا جائز نہیں ہے۔ قرآن مجید کو ایسے طریقے سے پڑھنا جس سے حروف میں کمی و بیشی صادر ہو گناہ کبیرہ ہے اور اس صورت میں نماز نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی