کیا جانوروں سے تیار کی جانے والے ادویات استعمال کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1219
میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں۔ ہومیوپیتھی میں ایک میڈیسن “بفو رانا“ مرگی اور نامردی وغیرہ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ میڈیسن ایک خاص قسم کے مینڈک سے تیار کی جاتی ہے۔ کیا مینڈک سے بنی اس میڈیسن کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

  • سائل: ڈاکٹر محمد اکرم رضویمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2011ء

زمرہ: علاج و معالجہ

جواب:

اگر کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر نے تجویز کی ہے تو ضرورت کی وجہ سے جائز ہے، سنی سنائی بات پر ایسی دواء استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان