کیا قرض زکوۃ کی نیت سے دیا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:1010
کیا قرض زکوۃ کی نیت سے دیا جا سکتا ہے؟

  • سائل: نوید غوثمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 مئی 2011ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:
قرض کو زکوۃ کی نیت سے دینا جائز نہیں ہے البتہ اگر کوئی شخص غریب ہے تو اس کو اس نیت سے زکوۃ کی رقم بطور قرض دے سکتا ہے۔ زکوۃ دینے والے کا نیت کرنا ہی کافی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ جس کو زکوۃ دے رہا ہے اس کو بتائے کہ یہ زکوۃ کا مال ہے۔ البتہ وہ شخص زکوۃ کے اہل ضرور ہونا چاہیے۔

اگر کوئی شخص غریب ہے تو اس کو قرض دیتے وقت زکوۃ کی نیت کرنا کافی ہے بعد میں جب وہ قرض واپس کرے تو اس کو بتا دے کہ میں نے اللہ کے لیے آپ کو دیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان