جواب:
العیاذ باللہ جو بھی شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کرتا ہے اس کا تعلق چاہےکسی بھی فرقے سے ہو وہ کافر ہوجاتا ہے، یہ کسی فرقے کے ساتھ خاص نہیں جو بھی کوئی عمل کرے گا خود ذمہ دار ہوگا دوسرا شخص اسکی وجہ سے کافر نہیں ہوگا۔ من حیث الجماعت کسی پر کفر کا فتوی لگانا جائز نہیں، ہر ایک بندے کے ایمان کی کیفیت الگ الگ ہوتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔