اس زمرے میں نماز، روزہ، حج، عمرہ، زکوۃ، عشر، درود و سلام، صدقات، نماز و روزہ کی قضاء اور دیگر عبادات سے متعلقہ سوالات شامل ہیں
رمضان المبارک میں شیطانوں کا جکڑ دیا جانا اس امر سے کنایہ ہے کہ شیطان لوگوں کو بہکانے سے باز رہتے ہیں اور اہل ایمان ان کے وسوسے قبول نہیں کرتے
زبردستی روزہ دار کے منہ میں کوئی چیز ڈالنا، روزہ یاد تھا مگر کلی کرتے وقت بِلا قصد حلق میں پانی اتر گیا وغیرہ جیسے امور میں روزہ کی قضاء ہے، کفارہ نہیں۔
سحری میں تاخیر اور افطاری جلدی کرنا سنت مؤکدہ ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا عمر بھر یہ معمول رہا ہے کہ آپ ﷺ سحری میں تاخیر اور افطاری جلدی فرماتے تھے۔
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کچھ بھی کھانا پینا جائز نہیں کیونکہ سحری کا وقت رات کے آخری نصف سے شروع ہوتا ہے اور صبح صادق سے چند لمحے قبل تک باقی رہتا ہے
روزہ بدنی عبادت اور غیرتقسیم پذیر ہے۔ اس لیے یہ قصر نہیں ہوتا کہ آدھا دن روزہ لیا جائے اور آدھا دن گزرنے پر کھول لیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے سفر میں روزہ کی رخصت دی ہے