کیا استخارہ سے جلدی رہنمائی مل سکتی ہے؟


سوال نمبر:995
استخارہ کے طریقہ کے مطابق، استخارہ سے رہنمائی ایک سے سات دن میں ملتی ہے۔ بعض اوقات انسان کے پاس فیصلہ کے لیے وقت کم ہوتا ہے۔ یا پھر بعض اوقات دو یا دو سے زیادہ راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے مثلا اگر میں 4 ملکوں کے تجارتی سفر کے وسائل رکھتا ہوں تو کس ملک کا سفر بہترین رہے گا؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ استخارہ سے رہنمائی جلدی لی جا سکے؟ اکثر ٹی وی پر لوگ استخارہ کر دیتے ہیں اور بہت جلدی بہت سے لوگوں کو استخارہ سے رہنمائی دے دیتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ۔

  • سائل: یاور اقبالمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 14 جون 2011ء

زمرہ: استخارہ

جواب:
استخارہ کا مطلب ہے خیر مانگنا، یعنی مستقبل میں آپ کوئی قدم اٹھانے والے ہیں اور آپ کے پاس چند راستے ہیں۔ آپ اس مشکل میں ہیں کہ کون سا راستہ بہتر ہے۔ اس کے لیے آپ استخارہ کے ذریعے اللہ تعالٰی سے خیر طلب کرنے کے لیے یہ عمل کرتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے غسل کریں۔ صاف ستھرے کپڑے پہن کر دو نفل ادا کریں اور دعائے استخارہ (جو عام نماز کی کتابوں میں مل جاتی ہے) وہ پڑھ کر سوجائیں۔ اس میں یہی ہوتا ہے کہ یا اللہ جو میرے لیے بہتر اور مفید ہے میری اس کی طرف رہنمائی فرما اور اگر یہ کام میرے لیے مفید نہیں ہے تو مجھے اس سے دور کر دے۔ باقی جو ٹی وی اور اس کے علاوہ آج کل بہت سے فراڈ کے اڈے بن چکے ہیں ان سے محفوظ رہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی