میں‌ اپنے رشتے کے بار ے میں پریشان ہوں، رہنمائی فرما دیں؟


سوال نمبر:990
میرے رشتہ کے بارے میں میرے گھر والے غور کر رہے تھے۔ ایک فیملی میرے رشتے کے بارے میں ہمارے گھر آئی۔ میری فیملی نے انکار کر دیا۔ میں ان کو اچھی طرح سے جانتی ہوں، وہ کئی بار آئے لیکن میری فیملی نے ہر دفعہ انکار کر دیا۔ میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیتی ہوں اور پریشانی کی حالت میں درود پڑھتے ہوئے سو جاتی ہوں۔ میں خواب میں دیکھتی ہوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے ہیں۔ ہم سب کھجوریں کھا رہے ہیں اور میرے بھائی کہہ رہے ہیں کہ یہ کھجوریں دیگر کھجوروں سے بہت زیادہ میٹھی ہیں۔ پھر میں جاگ جاتی ہوں۔ مہربانی کر کے مجھے میرے خواب کے متعلق بتائیں میرے بھائی کہہ رہے ہیں کہ تم پریشان تھی اس لیے یہ خواب دیکھا ہے۔

  • سائل: سعدیہ عبداللہمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 مئی 2011ء

زمرہ: اولاد کے حقوق  |  پیغامِ نکاح  |  نکاح

جواب:
جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ میں ان لوگوں کو اچھی طرح سے جانتی ہوں مگر گھر والوں نے انکار کر دیا ہے۔ ہماری رائے کے مطابق اگر وہ لوگ شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور لڑکا بھی شریف اور باکردار ہے اور خواب میں حضور علیہ والصلوۃ والسلام کا آپ کے گھر تشریف لانا اس طرف اشارہ کر رہا ہے کہ یہ رشتہ آپ کے لیے بہتر ہیں اور اگر وہ مذکورہ صفات والے نہیں ہیں تو پھر رشتہ کرنا بہتر نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان