کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے؟


سوال نمبر:986
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے؟ اگر ڈاکٹر صاحب کا اس پر کوئی خطاب ہے تو اس کا نام بتا دیں۔

  • سائل: سید شہیر شاہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 مئی 2011ء

زمرہ: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:
امام حاکم اپنی مشہور حدیث کی کتاب المستدرک للحاکم میں فرماتے ہیں۔

فقد توارت الاخبار ان فاطمه بنت اسد ولدت امير المومنين علی ابن ابی طالب کرم الله وجهه فی جوف الکعبه.

(المستدرک للحاکم، ج : 3، ص : 484)

فرماتے ہیں اس بارے میں متواتر احادیث موجود ہیں کہ فاطمہ بنت اسد نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کو کعبہ شریف کے اندر جنا تھا۔

پس اس سے معلوم ہوا کہ آپ کی ولادت کعبہ شریف میں ہوئی تھی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان