جواب:
شعبان المعظم اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ ہے اس ماہ کی 15 تاریخ کی رات کو شب برات
کہتے ہیں۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ اس رات کو پورے سال کے لیے رزق، موت اور باقی
حساب کتاب لکھا جاتا ہے۔
اس رات کو اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی اور مغفرت طلب کرنا چاہیے، رات کو عبادت کرنا اور دن کا روزہ رکھنا مستحب ہے۔
حدیث پاک میں آتا ہے کہ اس رات کو اللہ مجدہ اپنی شان کے لائق آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ اسے معاف کردوں۔ ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ اسے رزق عطا کر دو۔
ترمذی شریف میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس رات کو قبرستان جاتے اور اصحاب قبور کے لیے مغفرت کی دعا کرتے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔