جواب:
جب ایک مرتبہ نکاح منعقد ہوجاتا ہے تو اس وقت تک نکاح متاثر نہیں ہوتا جب تک شوہر طلاق نہ دے یا قاضی شرعی وجوہ
کی بنا پر تنسیخ نکاح کا حکم نہ دے۔ نکاح خود بخود وقت گزرنے کی وجہ سے ختم نہیں
ہوتا، چاہے جتنا وقت بھی گزر جائے۔
صحیح طریقہ یہ ہے کہ اگر طرفین کی کوئی مجبوری نہ ہو تو جلد رخصتی کا انتظام ہونا چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔