سوال نمبر:927 اگر ظہر کی چار موکدہ سنتیں پہلے نہ پڑھ سکیں تو فرض نماز کے فورا بعد پہلے چار سنتیں اداکریں گے یا دو سنتیں ادا کریں گے؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں۔
شکریہ
جواب: فرض نماز کے بعد پہلے دو سنتیں اور بعد میں چار سنتیں پڑھنی چاہیے۔ اگر کسی شخص نے پہلے چار سنتیں پڑھ لیں اور بعد میں دو سنتیں پڑھی تو بھی صحیح ہے، نماز ہو جائے گی۔