کیا کوئی شادی شدہ عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات قائم کر سکتی ہے؟


سوال نمبر:907
کیا کوئی شادی شدہ عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات قائم کر سکتی ہے؟

  • سائل: راجہ غیاثمقام: جرمنی
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: نکاح

جواب:
جب تک وہ کسی مرد کے نکاح میں ہے تو اس کا کسی دوسرے مرد سے ناجائز تعلقات قائم کرنا گناہ ہے اور نہ ہی وہ کسی اور سے نکاح کرسکتی ہے۔ لہذا جب شوہر طلاق دے تو پھر عدت گزارنے کے بعد جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے۔ اگر واقعی اس عورت کو شوہر سے شکایت ہے تو پھر عدالت کی طرف رجوع کرے۔ اگر عدالت ان کے نکاح کو فسخ کر دے تو پھر یہ عورت عدت کے بعد جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے۔ (فقہ)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان