کیا منہاج القرآن کا رفیق حضور غوث پاک کا مرید ہے؟


سوال نمبر:873
سنا ہے کہ منہاج القرآن کا ممبر حضور غوث پاک کا مرید ہے اور اسے بیعت ہونا ضروری نہیں۔ کیا یہ درست ہے

  • سائل: محمد افضلمقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کسی شیخ کامل سے بیعت نہ کریں بلکہ یہ روحانی نظر کرم اور روحانی توجہات ہوتے ہیں۔ لہذا اگر کسی کو پابند شرع کوئی شیخ کامل سے بیعت ہونے کا موقع ملتا ہے تو ضرور بیعت ہو اور باقی حضور غوث الاعظم کے مرید ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ رفقاء منہاج القرآن پر روحانی توجہات اور نظر کرم فرماتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان