جواب:
صورت مسئولہ میں آپ اپنا ذکر و اذکار اور درود شریف جاری رکھیں اور کم از کم
ڈرائیور سے اتنا ضرور کہیں کہ اس چیز کو بند کر دے یا آواز آہستہ کر دے۔ اگر مان
جائے تو ٹھیک ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس عمل میں کوئی بے ادبی نہیں ہے اگر اس دوران درود شریف یا اذکار جاری رکھ سکتے ہیں تو بہتر ہے اور اگر ڈسٹربنس زیادہ ہو تو پھر خاموشی اختیار کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔