جواب:
کسی شیخ کامل سے بیعت ہونا ضروری ہے اور انکی تربیت میں رہنے سے جب بندہ پابند شریعت بن جاتا ہے اور وظائف و اذکار کا پابند ہو جاتا ہے تو اس سے روح طاقتور ہوجاتی ہے، بندہ کے اوصاف رزیلہ ختم ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کا ظاہر اور باطن صاف ہو جاتا ہے۔ پھر وہ کسی صاحب قبر سے فیض حاصل کرسکتا ہے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ اپنے شیخ کامل سے رجوع کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔