کیا ٹی وی دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:863
کیا ٹی وی دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • سائل: علی نواز میمنمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2011ء

زمرہ: وضوء

جواب:
مطلقا ٹی وی دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ حدیث پاک میں ہے :

الوضوء مما خرج والصوم مما دخل (اوکما قال)

بدن سے کسی چیز کا خارج ہونا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور بدن میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

لہذا ٹی وی دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کوئی بھی بُری اور گندی تصویر دیکھنے سے مذی یا ودی جو گھاڑا (پانی ہوتا ہے) کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان