کیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے؟


سوال نمبر:829
آج کل کریڈٹ کارڈ کا استعمال بہت زیادہ ہوگیا ہے اور اس میں باون دن کے بعد سود بھی شامل ہوجاتا ہے۔ تو اس کا استعمال کرنے میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے۔ قراّن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

  • سائل: محمد ثناءاللہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 مارچ 2011ء

زمرہ: کریڈٹ کارڈ  |  سود

جواب:
اگر بنک آپ کے ساتھ معاہدہ اس طرح کرتا ہے جس میں سود لازم ہو تو ناجائز ہے۔ اگر بغیر سود کوئی معاہدہ ہے تو پھر جائز ہے۔ اگر آپ کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں‌ کہ باون دن کے اندر اندر متعلقہ رقم واپس لوٹا دیں گے تو اس صورت میں جائز ہے اور اگر آپ متعلقہ رقم واپس نہیں‌ کرسکتے تو پھر بہتر ہے کہ آپ قرض نہ لیں، یہ جائز نہیں ہے کیونکہ پھر اس میں سود شامل ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان