کیا صاحب نصاب نیاز کھا سکتا ہے؟


سوال نمبر:825
چہلم کے دن غوث پاک کی نیاز دلاتے ہیں‌ تو کیا صاحب نصاب نیاز کھا سکتا ہے اور صاحب کھانا نے غوث پاک کے لیے نیاز نہیں‌ دی تھی یہ اس کی حیثیت نہیں تھی۔

  • سائل: محمد عزیزمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 28 مارچ 2011ء

زمرہ: نذر یا منت

جواب:
اسلام میں دو قسم کے صدقات کا تصور پایا جاتا ہے۔

ایک ہے صدقہ واجبہ مثلاً زکوٰۃ، قربانی، فطرانہ اور منت کا صدقہ وغیرہ۔

دوسرا صدقہ نافلہ مثلاً اللہ کی رضا کے لیے کسی کو کچھ دینا، جیسے ماں باپ اور بزرگان دین کے لیے ایصال ثواب کرنا ہے۔

جو واجبہ ہے اس کے لیے تو صاحب نصاب ہونا ضروری ہے۔ باقی منت کے لیے صاحب نصاب ہونا ضروری نہیں۔ اگر کسی نے منت مانگی ہے تو وہ صاحب نصاب کو نہیں کھلا سکتا بلکہ کسی مسکین یا غریب کو کھلانا چاہیے۔

باقی نفلی صدقات ثواب کے لیے ہر کوئی لے سکتا ہے اور کھا بھی سکتا ہے۔ اگر انسان مالی طور پر متوسط ہو تو اس کو منت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان