جواب:
نماز میں مطلقا دونوں سجدے فرض ہیں۔ ہر سجدے میں چہرے کا بعض حصہ زمین پر لگانا فرض ہے تو اجماع کے ذریعے پیشانی لگانے کی تعیین ہوتی ہے۔
دونوں قدموں میں سے ایک پاؤں کی انگلی کا پیٹ لگانا شرط ہے۔
بالفاظ دیگر کہ سجدے میں دو فرض ہیں ایک پیشانی کا زمین پر جمنا دوسرا دونوں پاؤں میں سے کم از کم ایک انگلی کا پیٹ زمیں پر لگانا۔ باقی ناک کا لگانا دونوں ہاتھوں کا اور گھٹنوں کا زمین پر رکھنا ہمارے نزدیک سنت ہے اسی طرح سجدے میں تین بار سبحان ربی الاعلی کہنا سنت ہے۔ (البدائع والضائع)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔