کیا بلوغت سے پہلے حج کرنے والے پر بلوغت کے بعد دوبارہ حج کرنا فرض ہے؟
سوال نمبر:771 اگر ایک بچی نے سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے والدین کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی ہو، اور اڑھائی تین ماہ کے بعد وہ بچی بالغ ہوجائے تو کیا اسے اپنا فرض حج دوبارہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب: چونکہ نابالغ احکام الٰہی کا مکلف نہیں ہوتا اس لیے اس نے جو حج ادا کیا ہے وہ
نفلی حج ہوگا اور بالغ ہونے پر فریضہ حج دوبارہ ادا کرے گا، اگر صاحب استطاعت ہو اور
تمام شرائط پوری ہوں۔ (عالمگیری، 1 : 217)