جواب:
عید کی نماز میں نہ اذان ہوتی ہے اور نہ اقامت۔ حضرت جابر بن عبد
اﷲ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
شَهِدْتُ مَعَ رَسُوْلِ اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم الصَّلَاةَ يَوْمَ الْعِيْدِ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْل الْخُطْبَة بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ.
مسلم، الصحيح، کتاب صلاة العيدين، باب2 : 603، رقم : 885
’’میں عید کے دن نماز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ پس آپ نے اذان اور تکبیر کے بغیر خطبہ سے قبل عید کی نماز پڑھی۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔