اگر بیوی غلطی سے شوہر کو بھائی کہہ دے تو کیا کرنا چاہئے؟


سوال نمبر:736
اگر بیوی غلطی سے شوہر کو بھائی کہہ دے تو کیا کرنا چاہئے؟

  • سائل: توصیف احمدمقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 05 مارچ 2011ء

زمرہ: ظہار کے احکام

جواب:
عورت اگر اپنے شوہر کو غلطی سے بھائی کہہ دے تو اس سے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا۔

البتہ مرد اگر بیوی کے مستور اعضاء کو اپنی ماں‌ یا دیگر محرمات کے مستور اعضا سے تشبیہ دے تو اس سے ظہار واقع ہوتا ہے، جس کی شریعت میں سزا ہے۔ عورت کی طرف سے ظہار نہیں‌ ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان