جواب:
میلاد پاک منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی ولادت
باسعادت کا ذکر کیا جائے، ان کے فضائل، شمائل اور خصائل بیان کیے جائے۔ اس موقع پر
غرباء اور مساکین کو کھانا کھلایا جائے، دیگر صدقات اور خیرات وغیرہ کا اہتمام کیا
جائے۔ فقط اس دن نماز مشروع نہیں ہے اس لیے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دن کے
لیے کوئی نماز مقرر نہیں فرمائی اور نہ گھوڑا اونٹ وغیرہ دوڑانے کا ذکر کیا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔