کتب اور سی ڈیز کی رائیلٹی کے بارے اسلام کیا کہتا ہے؟


سوال نمبر:709
کتب اور سی ڈیز کی رائیلٹی کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ یہ جائز ہے یا ناجائز۔

ایک تو یہ کہ نعت، قوالی یا کسی تقریر کی سی ڈی ایک رقم پر کسی کمپنی سے لے لی پھر وہ رائیلٹی کمپنی کی ہو جائے گی اور جتنی سی ڈیز بھی فروخت ہونگی ان کی رقم وہ لے گی۔

دوسرا یہ کہ سی ڈیز بھی سیل ہوں اور نعت پڑھنے والا یا تقریر کرنے والا وہ ہر سی ڈیز کی سیل پر وہ فیصد مقرر کرلیتا ہے اب اس نے ایک سی ڈی ریکارڈ کروائی وہ اس سے لاکھوں روپے کماتا ہے اس کی یہ کمائی شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز؟

  • سائل: فرقان یوسفمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2011ء

زمرہ: حقوق العباد  |  جدید فقہی مسائل

جواب:
یہ دونوں صورتیں جائز ہیں لیکن اس میں دھوکہ نہ ہو اور کسی کی مجبوری سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی