جواب:
: صدقہ فطر / فطرانہ کے مصارِف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اُنہیں صدقہ فطر دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُنہیں فطرانہ بھی نہیں دے سکتے، سوائے عامل کے کہ اُس کے لیے زکوٰۃ ہے فطرہ نہیں۔ مصارِف میں سے بہتر یہی ہے کہ فقراء و مساکین کو ترجیح دی جائے، اِس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِرشاد ہے :
أغْنُوْهُمْ فِیْ هَذَا الْيَوْمِ.
دارقطنی، السنن، 2 : 152، رقم : 67
’’اس دن مساکین کو (سوال سے) بے نیاز کر دو۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔