جو شخص روزہ نہ رکھے کیا اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے؟


سوال نمبر:687
جو شخص روزہ نہ رکھے کیا اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:

صدقہ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اگر کسی عذر مثل :  سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ اﷲ بلا عذر بھی روزہ نہ رکھا تب بھی صدقہ فطر واجب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔