نمازِ جمعہ اور عیدین کی نماز میں کیا فرق ہے؟


سوال نمبر:686
نمازِ جمعہ اور عیدین کی نماز میں کیا فرق ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: نماز عیدین  |  نماز جمعہ

جواب:

:  عیدین (یعنی عید الفطر اور عید الاضحی) کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ ان پر جن پر جمعہ واجب ہے۔ اس کی ادائیگی کے لئے وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کی ہیں۔ صرف اتنا فرق ہے کہ جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت ہے اگر جمعہ میں خطبہ نہ پڑھا تو جمعہ نہ ہوا اور اگر عیدین میں نہ پڑھا تو نماز تو ہو گئی مگر مکروہ ہوئی۔ دوسرا فرق یہ ہے کہ جمعہ کا خطبہ نماز سے پہلے ہوتا ہے اور عیدین کا نماز کے بعد۔ اگر عیدین کا خطبہ نماز سے پہلے پڑھا گیا تو مکروہ ہے مگر نماز ہو جائے گی لوٹائی نہیں جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔