کیا عید الفطر کی نماز میں تاخیر جائز ہے؟


سوال نمبر:673
عید الفطر کی نماز کا وقت کیا ہے اور ا س کی ادائیگی میں تاخیر جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: نماز عیدین  |  زکوۃ  |  عبادات

جواب:
عید الفطر کی نماز کا وقت آفتاب کے بلند ہو جانے کے بعد زوال سے پہلے تک رہتا ہے۔ عید الفطر کی نماز میں تاخیر کرنا جائز ہے جیسا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو نجران میں حکم دیا :

عَجِّلِ الْاَضْحٰی وَاَخِّرِ الْفِطْرَ وَذَکِّرِ النَّاسَ.

 بيهقی، السنن الکبری، 3 : 282، رقم :  5944

’’عید الاضحی کی نماز جلدی ادا کرو اور عید الفطر کی نماز دیر سے ادا کرو اور لوگوں کو وعظ سناؤ.‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔