کیا خواتین حیض روکنے کے لئے دوا کا استعمال کر کے اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں؟


سوال نمبر:668
کیا خواتین شرعی عذر (حیض) روکنے کے لئے ٹیبلٹ یا انجکشن استعمال کر کے اعتکاف بیٹھ سکتی ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: اعتکاف

جواب:

اگر انجکشن لگوانے سے صحت پر برے اثرات مرتب نہ ہوں تو خواتین افطاری کے اوقات میں (یعنی غروبِ آفتاب سے لے کر اذانِ فجر سے قبل تک) ٹیبلٹ لے سکتی یا انجکشن لگوا سکتی ہیں۔ لیکن اگر انجکشن لگوانے یا گولیاں کھانے کے باوجود کسی وقت عذرِ شرعی لاحق ہو جائے (خواہ وہ تھوڑی دیر کے لیے ہی ہو) تو مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔