جواب:
معتکف بشری ضروریات مثلًا بیت الخلاء جانا، غسلِ واجب کے لئے، اگر اعتکاف گاہ میں سہولت موجود نہ ہو تو باہر جا سکتا ہے۔ یونہی نمازِ جنازہ (اگر اعتکاف بیٹھتے وقت اس کی نیت کی تھی) اور نماز جمعہ پڑھنے کے لئے اعتکاف گاہ سے باہر جاسکتا ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ فارغ ہوتے ہی فوراً اعتکاف گاہ میں واپس آجائے۔ آدھے دن یا اس سے زائد باہر رہنے سے اعتکاف مسنون ٹوٹ جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔