جواب:
: درج ذیل صورتوں میں اعتکاف توڑنا جائز ہے :
1۔ بیماری
اعتکاف کے دوران ایسی بیماری لاحق ہو جائے جس کا علاج اعتکاف گاہ سے باہر جائے بغیر ممکن نہ ہو تو اس صورت میں اعتکاف توڑنا جائز ہے۔
2۔ والدین، بیوی بچوں کی تکلیف
والدین، بیوی بچوں یا بہن بھائیوں میں سے کسی کو کوئی شدید مرض لاحق ہو جائے یا کوئی حادثہ پیش آجائے اور گھر میں کوئی دوسرا تیمارداری کرنے والا موجود نہ ہو تو اس صورت میں اعتکاف توڑنا جائز ہے۔
3۔ جنازہ
والدین، بہن، بھائی یا کوئی عزیز اچانک فوت ہو جائے تو اُس کی تجہیز و تکفین کے لئے اعتکاف توڑ دینا جائز ہے۔
4۔ زبردستی نکالنا
اگر کسی معتکف کو کوئی زبردستی مسجد سے نکال دے یا حکومت اعتکاف میں گرفتار کر لے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا مگر اس صورت میں معتکف پر اعتکاف توڑنے کا گناہ نہیں ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔