خواب میں فرزند کی پیدائش کے وقت وفات دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:6157
السلام علیکم! عرض ہےکہ میری بیوی حاملہ ہے اورمیں نےخواب دیکھا ہےکہ مجھے میری ماں خبر دیتی ہے کہ مرا ہوا بچہ پیدا ہوا ہے۔ یہ سن کر میں رو رہا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

  • سائل: بلالمقام: شاہپور، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2023ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور اس کو کوئی لے گیا ہے، اس کی تعبیر ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا۔ اگر حضرت جابرؒ کی مذکورہ تعبیر پر آپ کے خواب کو قیاس کیا جائے تو بچے کو لے جانا اور بچے کا فوت ہونا ایک ہی صورت ہے، کیونکہ وفات میں بھی موت بچے کو والدین سے جدا کر دیتی ہے۔ اس کی تعبیر بھی وہی ہے جو بچے کو لے جانے کی ہے یعنی صاحبِ خواب کو بیماری لاحق ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اس لیے آپ اپنی اور اہلیہ کی خوراک اور روزمرّہ کے معمولات کا جائزہ لیں اور صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔