سوال نمبر:6004 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اِس مسئلہ کے کہ والد کو یا کسی بزرگ کو یا حکمرانِ وقت کو ظل الٰہی کہنا کیسا ہے؟
ظِلِّ اِلٰہی کا لفظی معنیٰ ہے خدا کا سایہ، تاریخی طور پر یہ لفظ بادشاہ کیلئے
استعمال ہوتا رہا ہے۔ کسی شخص کی پارسائی، نیکی اور مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھا سلوک کرنے
کی وجہ سے اُسے مجازاً ظلِ الٰہی کہنے میں حرج نہیں ہے۔