جواب:
نماز کے لیے ستر ڈھانپنا بنیادی شرط ہے، اگر تہمند سے ستر چھپ جائے تو اس کے ساتھ زیرجامہ وغیرہ پہنے بغیر بھی نماز ہو جاتی ہے۔ مطلوب ستر چھپانا ہے، جس لباس سے بھی ستر چھپ جائے اس سے شرط پوری ہو جاتی ہے اور نماز بھی ادا ہو جاتی ہے۔ اس لیے تہمند سے ستر چھپا لینے کے بعد اس کے نیچے زیرجامہ پہننا لازم نہیں ہے، زیرجامہ کے بغیر بھی نماز ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔