کیا مسجد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:5865
السلام علیکم! ہمارے محلے میں جب محلہ والوں میں سے کوئی فوت ہو جاتا ہے تو اس کی فاتحہ کی مجلس کا اہتمام مسجد میں کیا جاتا ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

  • سائل: محمد جنید بٹمقام: گجرات
  • تاریخ اشاعت: 23 اکتوبر 2020ء

زمرہ: ایصال ثواب

جواب:

اگر لوگ مسجد میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں، تلاوت قرآنِ مجید کرتے ہیں، نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے ہیں اور فوت شدگان کے لیے دعا کرتے ہیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ اس کے برعکس اگر مسجد میں بیٹھ کے گپ شپ لگاتے ہیں تو قابلِ مذمت ہے اور وہ گنہگار ہوتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری