خواب میں مور دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟


سوال نمبر:5752
السلام علیکم! میں نے اپنے نانا کو خواب میں دیکھا ہے اور اس کے بعد ایک مور کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ ہے اور وہ بہت مزے سے میرے پاس ہے۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی؟

  • سائل: جمیلہمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 09 جولائی 2020ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مور دیکھنا بادشاہت اور دولت مندی کی طرف اشارہ ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نرمور ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور مال حاصل کرے گا اور اگر مورنی دیکھے اور جانے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے مال یا اولاد پائے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں مور ہے تو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔
اگر دیکھے کہ اس نے مور کا بچہ پکڑا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی، اور اگر دیکھے کہ مور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے جدا ہو گا۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مور دیکھنا دو باتوں کی طرف اشارہ ہے: بادشاہت اور مال و خزانہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔