بیت الخلاء میں مقدس کلمات کہنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:5683
میرے کزن کی بیوی نے اپنےدیور کی ٹوائلٹ سے تلاوت کی آواز سنی۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

  • سائل: عمران اعظممقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2020ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

بیت الخلاء میں زبان سے کلمہ طیبہ پڑھنا، ذکر اذکار کرنا، درود و سلام پڑھنا، قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا یا مسنون دعائیں پڑھنا جائز نہیں۔ البتہ دل ہی دل میں ذکر کرنا یا چھینک وغیرہ کے جواب میں دل میں ’الحمد للہ‘ کہنا جائز ہے۔

الفتاوی العالمگیریه، کتاب الطهارة، الفصل الثالث في الاستنجاء: 1/50)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔