جواب:
مردہ جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے کے متعلق شریعتِ مطاہرہ میں کوئی واضح نص موجود نہیں اس لیے اِن باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے کسی ایک طریقہ کار کی تخصیص نہیں کی جاسکتی۔ تاہم مردہ جانوروں کی باقیات یا آلائشیں رہائشی آبادیوں کے قریب یا راستے پر پھینکنا دوسروں کو تکلیف میں مبتلاء کرنے کے مترادف ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ لوگوں کو ضرر سے بچانے کے لیے ان باقیات یا آلائشوں کو دفن کر دینا یا آبادی سے دور صحراؤں اور بیابانوں میں پھینک دینا جہاں درندے اور جنگلی جانور انہیں اپنی خوراک بنالیں‘ بہتر ہے۔ چنانچہ لوگوں کو تعفن سے بچانے کے لیے مردہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں زمین میں دبانے میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔