سوال نمبر:5502
السلام علیکم! میں جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے گھر میں قرآن پاک بیٹھک کے اندر برتنوں کی الماری کے اوپر رکھا ہوا ہے کچھ قرآن پاک ریل کے اندر ہوتے ہیں ایک آدھ باہر اور میں جب کبھی اوپر چھت پہ جاتا ہوں تو ذہن میں آتا ہے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے کہ آپ اوپر چل رہیں ہیں اور نیچے قرآن پاک پڑا ہے کیا حکم ہے اور دوسرا اگر کوئی نیچے قرآن پڑھ رہا ہے تو اوپر چھت پہ جانا جائز ہے کہ نہیں؟
- سائل: ذیشان سردارمقام: ڈسکہ
- تاریخ اشاعت: 20 اگست 2019ء
جواب:
قرآنِ مجید کسی کمرے میں ریل کے اندر ہوں یا باہر‘ اس کمرے کی چھت پر جانے میں کوئی حرج نہیں ہےکیونکہ درمیان میں چھت حائل ہوتی ہے اور قرآنِ مجید کی بےحرمتی نہیں ہوتی۔ اسی طرح جس کمرے میں کوئی قرآنِ مجید پڑھ رہا ہو تو اس کی چھت پر جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس لیے کمرے میں قرآن مجید بند پڑا ہو یا کھلا‘ اس کی چھت پر جانا جائز ہے، اس سے قرآن مجید کی بےادبی نہیں ہوتی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔