جواب:
: اگر مطلع صاف ہو اور چاند دیکھنے والا آدمی باہر سے کسی بلند پہاڑی مقام سے بھی نہ آیا ہو بلکہ اس علاقے اور شہر کا ہو اگر وہ چاند دیکھنے کا دعویٰ کرے جس کو باوجود کوشش کے اس کے علاوہ اور کسی نے نہ دیکھا ہو تو ایسی صورت میں اس کی شہادت پر چاند ہو جانے کا فیصلہ نہ کیا جائے گ۔ اس صورت میں دیکھنے والے آدمی ایک سے زیادہ اتنی تعداد میں ہونے چاہئیں جن کی شہادت پر اطمینان ہو جائے۔ البتہ عید کے چاند کے ثبوت کے لئے کم از کم دو دیندار اور قابلِ اعتبار مسلمانوں کی شہادت ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔